Lyrics

تجھے آدم نہیں ملتا، خدا کی جستجو کیسی تُو بیگانہ ہے اپنا، آشنا کی جستجو کیسی لپٹ جا پھر کسی شاخِ گل و لالہ کے دامن سے پَریدہ رنگ کو بادِ صبا کی جستجو کیسی یہ مشک ناب تیرے خونِ دل کا ایک قطرہ ہے پھر آہوءِ حرم دشتِ خطا کی جستجو کیسی جہاں بینی کرامت ہے ہماری، ہم قلندر ہیں نگاہ ہم سے طلب کر، کیمیا کی جستجو کیسی
Writer(s): Khalil Ahmed, Allama Iqbal Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out